مجرمانہ ہتک عزت کیس میں وکیل کی فیس پر تنازعات میں گھرے وزیر اعلی اروند
کیجریوال کی دقتیں دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات سے قبل سامنے
آئی شنگلو کمیٹی کی رپورٹ میں کرپشن سے منسلک سنگین الزامات سے اور بڑھ
سکتی ہیں۔ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن نے
رپورٹ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)
سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال سے استعفی کا مطالبہ کیا
ہے۔مسٹر ماکن نے کہا کہ مسٹر کیجریوال حکومت کے کرپشن کے خلاف دہلی کانگریس کل
یوم سیاہ منائےگي اور تمام وارڈوں میں پارٹی کے کارکن احتجاجی مظاہرہ کریں
گے۔